کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ایسی صورتحال میں پاکستانی معروف اداکارہ میرا اس وقت نیو یارک میں پھنس گئیں ہیں جہاں سے ان کا ایک مبینہ آڈیو میسج سامنے آیا ہے جوکہ وائرل ہو چکا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سماءنیوز کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہاہے جس میں بتایا گیاہے کہ اداکارہ میرا نے نیویارک سے ایک آڈیو میسج جاری کیاہے جس میں انہوں نے کہا کہ ” میرے کیمرہ مین اور پروڈیوسر کا انتقال ہو گیاہے ، میں سخت پریشانی کے عالم میں ہوں ،میر ے پاس صرف تین سو ڈالر باقی رہ گئے ہیں اور میرا گزارہ کرنا مشکل ہو گیاہے ، پاکستان واپسی کا ٹکٹ تین ہزار ڈالر میں مل رہاہے ، واپسی پر جہاز میں مجھے کورونا ہو گیا تو میری موت کا ذمہ دار کون ہو گا ۔اداکارہ میرا کے اس آڈیو میسج کی کسی سطح پر تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی ہے تاہم یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایک روز قبل اداکارہ میرا نے نیویارک کے معروف علاقت مین ہٹن میں ویڈیو بنا کر شیئر کی جس میں وہ وہاں کورونا ووائرس کے باعث جاری صورتحال پر بتاتی ہیں جبکہ انہوں نے چہرے پر ماسک اور چشمہ لگا رکھا ہے ۔
اداکارہ میرا کا پرڈیوسر اور کیمرہ مین چل بسے ۔۔
Facebook Comments
