hassan mein aishwariya or madhuri se kam nahi 254

اداکارہ میرا کے گھر ایک کروڑ کی چوری۔۔۔

فلم انڈسٹری کی ڈرامہ کوئین اداکارہ میرا کا ڈرائیور گھر سے ڈائمنڈ کا نیکلس اور قیمتی گھڑی لے اڑا۔ذرائع کے مطابق ڈیفنس اے پولیس نے اداکارہ میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر کے مطابق میرا کے ڈرائیور قاسم نے گھر سے 80 لاکھ کے ڈائمنڈ اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی۔میرا کا کہنا ہے کہ چوری کی گئی گھڑی میں بھی ہیرے جڑے ہوئے تھے، چوری کی واردات کے وقت میں گھر پر موجود نہیں تھی۔پولیس کے حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہےہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں