channel wale jurm par focus karen mujh par nahi 164

خودپسند افراد شادی کی آڑ میں غلام چاہتے ہیں، نمرہ خان۔۔۔

اداکارہ و ماڈل نمرہ خان ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے حوالے سے خبروں کی زد میں ہیں۔
روزنامہ ’’جنگ‘ کے مطابق اداکارہ گزشتہ کئی برسوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور ان کی ذاتی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔نمرہ خان اس سے قبل ایک مبینہ طور پر ناموافق ازدواجی تعلق سے نکل چکی ہیں، جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی کی خوشخبری اہلِ خانہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے دی تھی۔ ان تصاویر میں اداکارہ کو خوش اور مطمئن دیکھا گیا، تاہم کچھ عرصے بعد ان کے نئے رشتے میں بھی اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں۔حالیہ دنوں میں نمرہ خان سوشل میڈیا پر متعدد معنی خیز پوسٹس اور سٹوریز شیئر کرتی رہی ہیں۔ نمرہ خان نے اپنی سٹوری میں لکھا ہے کہ خودپسند افراد شادی اس لیے کرتے ہیں کیونکہ وہ ’غلام‘ چاہتے ہیں، انہیں حقیقی رفاقت یا ساتھ کی خواہش نہیں ہوتی۔ اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں