gharida ab tak news ka hissa ban gyin

ابتک نیوز میں بھی ورکرز کورونا کا شکار۔۔

ابتک نیوز میں بھی ورکرز کورونا کا شکار ہوگئے۔۔ پپو کے مطابق شعبہ نیوز اور پی ڈی کے ساتھ ابتک کی بلڈنگ میں موجود دیگر چینلز کے مختلف شعبوں میں اب تک چھ سے زائد ورکرز کورونا کا شکار ہوئے ہیں جنہیں ادارے نے چھٹی دے کر گھروں پر کوارنٹائن ہونے کے لئے کہہ دیا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ابتک نیوز کے مالک ایک انرجیٹک اور ادارے کے ہر معاملے پر گہری نظر رکھنے والے انسان ہیں ، وہ لاک ڈاؤن کے بعد سے دفتر نہیں آرہے ، لیکن اپنے موبائل میں موجود سی سی ٹی وی کی ایپ سے پورے دفتر پر نظر رکھتے ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ چینل کے مالک نے کورونا اور لاک ڈاؤن سامنے آتے ہی فوری طور پر ایک بھاری رقم سے  اینٹی سیپٹک اور ڈس انفیکٹڈ آئٹمز منگوانے کا حکم دیا تاکہ ابتک نیوزکے ورکرز کی جان کو کورونا سے تحفظ دیا جاسکے، لیکن شاید ان کے علم میں نہیں کہ مین گیٹ پر بخار چیک کرنے والوں کا یہ حال ہے کہ وہ بخار والوں کو بھی آفس میں جانے دے رہے ہیں، سینٹائزر کا یہ حال ہے کہ اسے ہاتھوں پر لگانے کے بعد جتنا مل لو یہ لگارہتا ہے اسے خشک کرنے کے لئے پنکھے کے سامنے ہاتھ کرنے پڑتے ہیں۔۔پپو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ادارے میں پہلے منرل واٹر کی بوتلیں آتی تھیں، لیکن کسی نان پروفیشنل بندے نے چینل مالک کو کہہ کر پانی بند کرادیا اور دفتر میں فلٹر لگوا دیا، اب وہاں یہ حال ہے کہ اسی سے پچاسی فیصد ورکرز اپنے گھروں سے پینے کا پانی لے کر جاتے ہیں۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ پچھلے دنوں ٹینک کی صفائی کی گئی ،ورکرز کے درمیان کئی دن یہ چہ مگوئیاں ہوتی رہیں کہ پانی کے ٹینک سے صفائی کے دوران مرے ہوئے کوے نکلے ہیں۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ نان جرنلسٹ اسٹاف جن میں گارڈز اور ڈرائیورز وغیرہ شمار ہوتے ہیں وہ بیچارے اپنے دفتر کے بعد امتیاز سپراسٹور کے گودام والوں سے پانی مانگ کر پیتے ہیں، دو روز قبل انہوں نے بھی پانی دینے سے صاف انکارکردیا ان کا کہنا ہے کہ اتنا بڑا چینل ہے پانی تو اپنا منگواؤ۔۔ پپو کے مطابق  ایک طرف پینے کے پانی کا یہ حال ہے دوسری طرف باتھ روم میں پانی نہیں ہوتا۔۔ پچھلے دنوں نائٹ میں ایک اینکر اور ایک بار ایک خاتون اینکر کو اس سلسلے میں شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا۔۔ جمعہ کے روز تو نماز جمعہ سے قبل وضو تک کا پانی موجود نہیں ہوتا، جس سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ ابتک نیوز کا ایڈمن کس قسم کی  پرفارمنس کیا ہے۔۔پپو نے چینل کے مالک سے درخواست کی ہے کہ جتنے معاملات اوپر بتائے گئے ہیں وہ خود ذاتی طور پر اس کی تحقیق کرلیں  اور ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیں، کیونکہ آپ نودولتئے نہیں خاندان انسان ہیں، اور اپنے ورکرز کا بہت خیال رکھتے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں