اے بی این نیوز کراچی بیورو کے ملازمین ایک ماہ سے تنخواہوں اور بقایاجات سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق اے بی این نیوز کراچی بیورو سے ایک ماہ قبل فارغ کیے گئے ملازمین کو تاحال تنخواہوں اور دیگر بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی جا سکی۔ ذرائع کے مطابق کراچی بیورو سے وابستہ چار رپورٹرز، ایک کیمرہ مین اور ایک ڈرائیور کو فارغ کیا گیا تھا۔ ملازمین کو انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ان کے واجبات بروقت ادا کر دیے جائیں گے، تاہم ایک ماہ گزرنے کے باوجود ادائیگیاں نہیں ہوسکیں۔متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے متعدد بار انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم ایچ آر کی جانب سے ملازمین کی کالز بھی موصول نہیں کی جا رہیں۔ملازمین نے اے بی این نیوز انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی رکی ہوئی تنخواہوں اور تمام واجبات فوری ادا کیے جائیں تاکہ انہیں مالی مشکلات سے نجات مل سکے۔
18
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل