ابتک نیوز کا مارننگ شو بند کرنے کا فیصلہ۔۔

ابتک نیوز نے بھی میڈیا بحران کی آڑ لیتے ہوئے مارننگ شو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، پپو کا کہنا ہے آہستہ آہستہ پروگرامنگ کا پورا شعبہ ہی ختم کیاجارہاہے انتظامیہ کا ارادہ ہے کہ چینل میں چوبیس گھنٹے خبریں اور بلیٹن دئیے جائیں۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ابتک نیوز میں ورکرز کی چائے تک بندہے اور کینٹین کے نرخ اتنے زیادہ ہیں کہ غریب ورکر فاقے اور روزے کی حالت میں رہنا گوارہ کرتاہے۔۔ پپو کے مطابق ابتک نیوز میں سیلری بھی بیس فیصد کاٹی جارہی ہیں، تنخواہ کاٹنےپر احتجاج کرنے والے تمام ورکرز کو برطرف کیاجاچکا، انتظامیہ نے ورکرز سے وعدہ کیا تھا کہ مارچ سے پرانی سیلری بحال ہوجائے گی اب مارچ کا مہینہ آنے والاہے اور ورکر بیچارہ منتظرہے کہ کب اسے گڈ نیوز ملے، پپو کا مزید کہناہے کہ چینل انتظامیہ کے کرتوت بتارہے ہیں کہ ایسا ہونے والا نہیں کیونکہ انتظامیہ نے ورکرز کو یقین دہانی زبانی کرائی تھی جب کہ تنخواہ میں کٹوتیاں بھی زبانی حکم کے تحت کی جارہی ہیں۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں