رپورٹرکے گھر چوری کرنے والے گرفتار۔۔

کراچی پولیس نے صحافی کے گھر میں چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتارکرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔۔تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل جمشید کوارٹر کے علاقے میں نجی چینل کے رپورٹر زین علی کے فلیٹ میں دوملزمان نے دروازے کا تالہ توڑ کر چوری کی۔۔کراچی پولیس نے چوبیس گھنٹے میں دونوں ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتارکرلیا ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں ملزمان کو رپورٹر کے گھر چوری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔۔زین علی کے گھر سے چوری کیاہوا سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق دونوں ملزمان جاوید اور وقاص کے خلاف رپورٹر زین علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔۔

چوروں کی تصویر

reporter crime robbery
reporter crime robbery

وڈیو دیکھیں

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں