اب تک ٹی وی میں 60 ہزار تک تنخواہ والوں کی تنخواہ 2 ماہ جب کہ اس سے اوپر والوں کی تنخواہیں 3 ماہ کی تاخیر کا شکار ہیں، پپو کا کہنا ہے کہ 14 ماہ پہلے 20 فیصد تنخواہ یہ کہہ کر کاٹی گئی تھی کہ تین ماہ میں واپس پرانی تنخواہیں بحال کر دیں گے جو کہ آ ج تک نہ ہوئیں۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک نیوز کی کینٹین میں کھانا گرم کرنے کے 10 روپے لئے جاتے ہیں اوراور 10روپے والا بسکٹ 15 اور اسکی طرح ہر چیز پر 5-10 روپے اوپر وصول کئے جاتے ہیں۔پانی کی قلت کا یہ عالم ہےکہ باتھ روم میں ایک دن پانی آ تا ہے دوسرے دن نہیں ہوتا اور پینے کا پانی شام 8 بجے کے بعد ختم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ہو اسٹاف کے ممبران اپنے ساتھیوں کے لئے گھر یا ہوٹل سے پانی لیکر آ تے ہیں،،پپو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا خوف ہر طرف پھیلا ہوا ہے لیکن ابتک نیوزکی انتظامیہ کو اپنے ورکرز کی ذرا بھی پروا نہیں انہیں سینٹائزر پانی ملاکرفراہم کیاجارہا ہے۔۔جب کہ کام کا اتنا لوڈ ہے کہ آٹھ گھنٹے کی شفٹ میں چھ لائیو بلیٹن کرائے جاتے ہیں۔۔۔ اس دوران کارکنوں کو واش روم جانے تک کی فرصت نہیں ملتی۔۔
948
ابتک نیوزمیں تنخواہیں 3ماہ کی تاخیر کا شکار۔۔
”ابتک نیوزمیں تنخواہیں 3ماہ کی تاخیر کا شکار۔۔“ ایک تبصرہ
تبصرے بند ہیں
جناب یہ خبر درست نہیں دوسرا مہینہ ابھی شروع ہوتے ہی پہلے کی سیلری انی شروع۔
ابتک ٹیوی نے اپنے تمام ملازمین کو 1ماہ کا راشن بھی دیا۔
واحد ادارہ ہے جس نے ہمیں 3لاکھ لیمٹ والے میڈیکل کارڈ دیے ہمارے بچے اغا خان ہسپتال کے پراوٹ کمروں میں پیدا ہوے۔۔۔ہمارے سم کارڈ اور فیول کارڈ کبھی بند نہیں ہوے۔
غلط بات نہیں کرنی چاہئے