ab moseeqi par tawajja derhhi hu

اب موسیقی پر توجہ دے رہی ہوں، مہوش حیات۔۔

مہوش حیات نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ فلمیں بنانا ہوں گی اور سینما کلچر کو بحال کرنا ہوگا، تب ہی پاکستان فلم انڈسٹری بچ سکتی ہے، میں اِن دِنوں موسیقی پر سنجیدگی سے توجہ دے رہی ہُوں۔پہلےاستاد راحت فتح علی خان کے ساتھ ڈوئیٹ گایا اور اب بھارت کے صفِ اول کے گلوکار یویو ہنی سنگھ کے ساتھ ایک زبردست گانا ریکارڈ کرواکر آئی ہُوں۔ اگست میں بطور سنگرامریکا کا دورہ کروں گی، فلم ’’دَغا باز دِل‘‘ بے باک کردارادا کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔یویوہنی سنگھ کے ساتھ گانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کی ویڈیو پر کام ہورہا ہے، جیسے ہی ویڈیو بن جائے گی ، یہ شاندار گانا پوری دُنیا میں ریلیز کردیا جائے گا۔  کوک اسٹوڈیو کے لیے بھی شیراز اُپل کے ساتھ ایک گانا گایا۔ رواں برس اگست میں بحیثیت سنگرامریکا کا دورہ کروں گی، جہاں امریکا کی مختلف ریاستوں میں منعقدہ کنسرٹس میں آواز کا جادو جگاؤں گی۔مہوش حیات نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں نے ایک نئی فلم کمپنی بنالی ہے، جس کے تحت کچھ فلمیں بھی پروڈیوس کررہی ہُوں اور کچھ فلموں میں خود بھی اداکاری کرتی ہوئی نظرآؤں گی۔ میں ساس،بہو والے ڈراموں میں کام کرنا نہیں چاہتی، کیونکہ اس طرح کے کردار میں نے ابتداء میں بہت کرلیے ہیں۔فلم لوڈ ویڈنگ، پنجاب نہیں جاؤں گی اور تیری میری کہانیاں، میں لاجواب پرفارمنس دینے والی فنکارہ مہوش حیات نے ڈراموں میں کم کام کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں ایسے کردار کرنا چاہتی ہوں،جس سے بحیثیت آرٹسٹ مجھے بھی خُوشی ہو۔‘‘ کس اداکار کے ساتھ آن اسکرین کیمسٹری بہت اچھی ہے؟اس سوال کے جواب میں مہوش حیات نے بتایا کہ’’ مجھے اداکار فہد مصطفٰی اور ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آتا ہے۔ ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں