آپ نیوز کے ملازمین تحفظات کا شکار۔۔۔

آپ نیوز میں انتظامی اور آپریشنل شعبہ جات میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے، ادارےکے نئے مالک کی نئی ٹیم نے تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لے لئے ہیں، پپو کے مطابق فہرستیں تیار کی جارہی ہیں، غیرضروری اسٹاف اور مبینہ خوردبرد میں ملوث افراد سے استعفے لئے جارہے ہیں، سابق ایم ڈی کے رکھے گئے ملازمین کو پہلی فرصت میں گھر بھیجا جارہا ہے،پپو نے آپ نیو ز میں بڑے پیمانے پر چھانٹیوں کا امکان بھی ظاہر کیا ہے، اس تمام تر صورتحال میں آپ نیوز کے ورکرز شدید تحفظات کا شکار ہیں،کیوں کہ اکثریت ملازمین چلتے چینل سے نوکریاں چھوڑ کر یہاں آئے تھے، اور اب تین ماہ سے سیلری سے محروم ورکرز کو نئی ذہنی اذیت کا سامنا ہے کسی کو نہیں پتہ کب اسے فارغ کردیاجائے۔۔ آپ نیوز کے ورکرز نے نئے مالک بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض سے اپیل کی ہے آپ نیوز میں مالی بحران کے دوران انکی آمد سرپرائز کے ساتھ ساتھ ہوا کا ایک جھونکا بھی ہے کہ شاید اب سیلری کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہوجائے اور چھانٹیوں کا سلسلہ رک جائے۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں