کورونا کی وبا کے پیش نظر تیرہویں عالمی اُردو کانفرنس کا انعقاد محدود کردیاگیا ہے ، کانفرنس زیادہ تر ڈیجیٹل ہوگی،بیرونِ ممالک مقیم ادیب ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔۔ ان خیالات کا اظہار صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ احمد شاہ نے مزید کہاکہ تیرہویں عالمی اُردو کانفرنس 3تا 6دسمبر 2020 آرٹس کونسل کراچی میں جاری رہے گی۔ کانفرنس میں پاکستان کی علاقائی زبانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ پروگرام میں بیادِ آصف فرخی کے علاوہ ممتاز شخصیات کے ساتھ سیشن بھی منعقد ہونگے، جن میں انور مقصود ، ضیا محی الدین سمیت ممتاز شخصیات اور معروف صحافی شامل ہیں۔

Facebook Comments
