ایف آئی اےکا جامعہ کراچی اسٹاف کالونی میں واقع گھر پر چھاپہ،چھاپے میں لیپ ٹاپ اور موبائل فون سمیت دیگر الیکٹرانکس اشیاء تحویل میں لے لی گئیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق کارروائی بین الاقوامی میڈیا ہائوس کےنام سے جعلی ویڈیو بنانے پر کی گئی،ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ سائبر کرائم میں زیر تفتیش انکوائری کے سلسلے میں مارا گیا،ایف آئی اے حکام کے مطابق چھاپہ عدالتی حکم پر سرچ وارنٹ کیساتھ غلام برفت کے گھر پر گیا جہاں انکے بیٹے اور بہو نے رہائش رکھی ہوئی ہے۔
Facebook Comments
