آج نیوز کے ڈائریکٹر نیوز راشد محمود سے استعفا طلب کرکے فارغ کردیاگیا۔۔پپو کے مطابق پیر والے دن بلایا تھا ایچ آر استعفی مانگا گیا تھا ، منگل والے دن بڑے صاحب سے ملاقات کی کوشش کی جو ناکام ہوئی پھر استعفی لے لیا گیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ معاملات میں بگاڑ اس وقت سے شروع ہوا جب ایک ماہ قبل مالکان نے آئی بی اے سے آنے والے ایک شخصیت کو نیوزروم میں متعارف کرایا اور وہیں فلور پر ڈائریکٹر نیوز کو شٹ اپ کال بھی دی تھی کہ آئندہ کوئی شکایت ملی تو برداشت نہیں کیا جائے گا اور فوری نکال دیا جائے گا، پپو کے مطابق واضح شٹ اپ کال کے باوجود حالات بہتری کی جانب نہ آسکے اور ڈائریکٹر نیوز صاحب کی پرانی روٹین جاری رہی جب کے بعد گزشتہ پیر کے روزایچ آر نے انہیں اپنے دفتر میں طلب کرکے استعفا مانگا، منگل والے دن ڈائریکٹر نیوز نے پورا دن بھرپور کوشش کی کہ کسی طرح مالکان سے ملاقات ہوجائے لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکے اسی دوران ان کا استعفا منظور کرلیاگیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر نیوزکے فارغ ہوتے ہی ان کے نااہل فیوریٹ بھرتی شدہ مختلف پوسٹوں پر تعینات لوگوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور کہاجارہا ہے کہ اب ان کی بھی باری آنے والی ہے۔۔۔

