الیکٹرانک میڈیا کے حالات اور ساکھ خراب سے خراب تر ہوتے جارہےہیں، تنخواہوں کا بحران اتنی شدت اختیار کرگیا ہے کہ آج ٹی وی کے ملازمین نے بھی علم بغاوت بلند کردیا اور منگل کے روز کام چھوڑ ہڑتال کردی۔ آج نیوز کے ملازمین اپریل سے تنخواہوںسے محروم ہیں. گھروںکے چولہے ٹھنڈے ہونے پرانہوں نے ہڑتال کردی.صحافیوں کی ہڑتال کے باعث پہلی بار سہ پہر تین بجے کا نیوز بلیٹن بھی نہیں چل سکا. پورے عملے نے قلم چھوڑہڑتال کردی. ایم سی آر سے پرومو ز اور اشتہار چلائے گئے۔ ملازمین کاکہنا ہے اب تو آفس آنے تک کے پیسے نہیں رہے. اب تک گھر والوں سے کھانے پکانے کا سامان نہ ہونے پر بھی لڑائی رہنے لگی ہے.ملک کے بڑے میڈیا ہاؤسز میں سے ایک آج نیوز ہے. بزنس ریکارڈر بھی اسی گروپ کا اخبار ہے. ملازمین کایہ بھی کہنا ہےکہ چینل مالکان کے اپنے کام اور اخراجات اسی طرح سے چل رہے ہیں لیکن ملازمین کے سامنے بزنس نہ ہونے کا رونا رویا جاتا ہے. حیرانی اس بات کی بھی ہے چینل کے کرتا دھرتا بھی ان کی سننے کو تیار نہیں۔ جو تنخواہ مانگتا ہے اسے کہا جاتا ہے کام کرنا ہے تو کرو ورنہ استعفا دے دو ہمیں آپ کی ضرورت نہیۂں۔۔آج نیوزکے ملازمین نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی تنخواہوںکے لیے انتظامیہ پر دباؤ ڈالیں. بالکل اسی طرحجیسے لاہور کے نیوز چینل سنو کے اشتہار روک کر اس کی انتظامیہ کو مجبور کیا گیا تھا کہ وہ صحافیوں کی تنخواہیں فوری ادا کریں ورنہ ان پر مزید پابندیاں عائد کردی جائیں گی
357
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل