پپو نے انکشاف کیا ہے کہ جیونیوز میں چار ماہ سے ورکرز کے میڈیکل بلز کلیئر نہیں ہوسکے ہیں، پپو کے مطابق ورکرز کو آخری بار جون کی ادائیگی کی گئی تھی۔۔۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ میڈیکل بلز تو جمع کراتے ہیں مگر پیسے نہیں مل رہے۔۔ پپو کے مطابق جیونیوز میں میڈیکل کا یہ سسٹم ہے کہ پہلے خود پیسے خرچ کرکے علاج کرانا پڑتا ہے جس کے بعد اسپتال، کلینک یا ڈاکٹر کی فیس اور ادویات کیلئے بلز جمع کرانے پرتے ہیں جس کے ادائیگی اگلے ماہ سیلری کے بعد کردی جاتی ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ آخری بار ورکرز کو جون کے بلوں کی ادائیگی ہوئی تھی، جس کے بعد سے کسی کو ادائیگی نہیں کی گئی۔۔ ورکرز کے مطابق جب وہ اکاؤنٹس میں جاکر اس بارے دریافت کرتے ہیں تو انہیں ٹال دیاجاتا ہے۔۔جیوملازمین نے عمران جونیئر ڈاٹ کام کو نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ جیونیوز میں میڈیکل بہت لیٹ آتا ہے، میڈیکل تنخواہ کے ساتھ نہیں آتا، بیس تاریخ کے بعد دیتے ہیں، پپو نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جیونیوز میں ہر عام تعطیل کو ملنے والا کھانا بند کردیاگیا ہے۔ پہلے عید، بقرعید یا کسی بھی عام تعطیل پر ادارے کی جانب سے ڈیوٹی پر موجود ورکرز کو کھانا ملتا تھا، گزشتہ سال کہا گیا کہ جو گزیٹڈ ہالی ڈے پر آئے گا اسے کھانے کے پیسے دیں گے، لیکن رواں سال کھانے کے پیسے نہیں دیئے گئے۔۔۔ پپو کے مطابق رمضان کی آمد آمد ہے اور سننے میں آرہا ہے کہ رمضان افطار کے پیسے بھی عید کے بعد دیئے جائیں گے۔۔ ورنہ پہلے افطار کے پیسے ایڈوانس دیتے تھے۔۔ دو سال سے ادارے کی جانب سے دی گئی افطار بند کرکے ملازمین کو کیش ادا کیا جارہا تھا۔۔۔ میڈیکل بلز کے حوالے سے پپو کا مزید یہ کہنا تھا کہ کم تنخواہوں والے جیوملازمین کیلئے گھر کے کسی فرد کی اچانک بیماری بہت بھاری پڑجاتی ہے، مہنگائی پہلے ہی عروج پر ہے، اوپر سے گھر کا کرایہ الگ دینا پڑتا ہے۔۔ پھر جن جیوملازمین کے گھر بوڑھے والدین ہیں ان کی دوائی لازمی لینی پڑتی ہے، جس کی وجہ سے جیوملازمین ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔۔۔
142
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل