پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی کال پر نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر نوشہروفیروز کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے ضلعی صدر زاہد قائمخانی، سینئر نائب صدر شاہد سومرو، نائب صدر منور حسین منور، جنرل سیکریٹری مظہر خاصخیلی، ساجد جويو، رانا عبدالستار راجپوت، ایاز مورائی، گلاب بھن، حزب اللہ چانگ، عبدالقيو ميمڻ، رضوان خانزادہ، عقیل خانزادہ، غلام دستگیر سولنگی اور دیگر کی قیادت میں میڈیا ہاؤس نوشہروفیروز کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا صحافیوں نے اللہ والا چوک سے ریلی۔نکال کر میڈیا ہاؤس پر احتجاج کیا۔جس میں تحصیل محراب پور, کنڈیارو, بھریا, مورو اور نوشہرو یونٹس سے ممبرز نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر احتجاج کی قیادت کرنے والے صحافی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 نومبر 2007 کو پرویز مشرف کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے میڈیا پر پابندیاں عائد کی گئیں اور صحافت پر قدغنیں لگانے کے لیے کالے قوانین مسلط کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے، متعدد صحافی قتل ہوئے، جبکہ کئی صحافی آج بھی مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔صحافی رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ متعدد میڈیا ادارے قلم کے مزدوروں کو بروقت تنخواہیں ادا نہیں کرتے، جس کے باعث صحافی معاشی مشکلات اور بے روزگاری کا شکار ہیں۔انہوں نے آزادیٔ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کے خلاف مقدمات کے خاتمے، صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ اور میڈیا ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
33
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل