پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدےداران کی تقریب حلف برداری کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ سید نہال ہاشمی تھے جبکہ صدارت سنئیر صحافی محمود شام کے زمہ تھی اور مہمان اعزازی فلم اسٹار مصطفیٰ قریشی تھے تقریب میں صحافیوں کے علاؤہ فلم،ٹیلی ویژن اور اسٹیج کے فنکاروں کی بڑی تعداد شریک تھی اس موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی نے تقریب کے صدر سنئیر صحافی محمود شام کے ہمراہ نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا، صدر ڈاکٹر ہما میر، چیئرمین اطہر جاوید صوفی ، وائس چیئرمین عبدالوسیع قریشی، جنرل سیکرٹری ایس ایم شاکر، نائب صدر محمد ناصر، ثروت جبین ، خازن نعیم حبیب، انفارمیشن سیکرٹری وسیم خان، جوائنٹ سیکرٹری سید کرم علی شاہ، سحر حسن، سوشل سیکرٹری مصطفی ملاح اور مینجنگ کمیٹی اراکین زیشان صدیقی، سلطان چاکی سومرو، عابد بشیر، اسلم راجپوت نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تقریب کا آغاز قاری حامد محمود الحسینی نے تلاوت کلام پاک سے کیا جس کے بعد خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ تہذیب و ثقافت کے تحفظ کے لیےمیڈیا بالخوص فلم ٹی وی جرنلسٹس کا کردار قابل ستائش ہے اس تقریب میں محمود شام اور مصطفی قریشی جیسی قد آور شخصیات موجود ہیں جو اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ قلم اور فن ساتھ ساتھ ہیں نو منتخب اراکین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ قلم کے سپاہی فن و ثقافت کے محافظ رہیں گے اس موقع پر گورنر سندھ اور محمود شام کو ایسوسی ایشن کی جانب شیلڈ پیش کی گئی تقریب کے صدر محمود شام نے اپنے خطاب میں کہا کہ فن و ثقافت کو پروان چڑھانے میں سب سے اہم کردار فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس کا رہا ہے قلم ایک موثر طاقت ہے یہ طاقت جن کے ہاتھوں میں ہوتی ہے وہ تہذیبی روایت کو ہاتھ سے جانے نہیں دیتے فلمی صحافت میں کراچی سے لاہور تک ایک سے بڑھ کر ایک صحافی ہر دور میں موجود رہے ہیں جنہوں نے فلم ٹی وی انڈسٹری کو اپنے قلم سے زریعہ بام عروج تک پہنچایا محمود شام نے کہا کہ بلا مقابلہ منتخب ہونے خیر سے اچھی علامت نہیں سمجھی جاتی مگر جب کوئی مد مقابل ہی نہ ہو تو کیا کرسکتے ہیں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد شارق جمال نے کہا گرچہ وہ حکومت کا حصہ نہیں ہیں اپوزیشن میں ہونے کے باوجود جو ہم سے ممکن ہوسکا وہ ہم اپنے صحافی بھائیوں کے لیے کرینگے جہاں ضرورت ہوگی حاضر ہونگے جی ایم پی ٹی وی کراچی مرکز سید امجد حسین شاہ نے کہا کہ قلم کا سفر کبھی رائیگاں نہیں جاۓ گا فن و ثقافت میں پروموٹ کرنے میں پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسیوسی ایشن نے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے معروف اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ میری فلم ٹی وی جرنلسٹس سے 40سالہ رفافت آج بھی برقرار ہے اس تنظیم نے کسی بھی حکومت کی سپورٹ کے بنا اپنا سفر جاری رکھا ہوا ہے حکومت کو چاہے تھا کہ وہ اس تنظیم کو سپورٹ کرے کیونکہ انہی کی بدولت ہم سب فنکاروں کے کام کی رسائی عوام تک ہوتی پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی صدر ڈاکٹر ہما میر نےسپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے اس ایسوسی ایشن کی صدرات کسی اعزاز سے کم نہیں ہے اداکاری سے صحافت تک سفر خوش گوار رہا ہے میری بھرپور کوشش ہوگی کہ اپنی ذمے داریاں خوش اسلوبی سے انجام دوں فنکاروں کی فلاح بیہود سے لے کر ایسوسی ایشن کے درپیش مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں گے جنرل سیکرٹری ایس ایم شاکر نے اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن 40 سال سے فلم انڈسٹری کی ترقی و خوشحالی کے لیے فعال کردار ادا کررہی ہے تاہم کسی بھی حکومت نے ایسوسی ایشن کی سپورٹ کے لیے آج تک کوئی عملی اقدامات نہیں کیے ہیں گورنر سندھ نہال ہاشمی محمود شام اور مصطفی قریشی سمیت دیگر شخصیات کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ گورنر سندھ ہمارا پیغام ضرور حکومت تک پہنچائیں گے تقریب میں حذب اللہ میمن ،گلوکار ایم افراہیم اداکار سلیم آفریدی نے بھی اظہار خیال کیا تقریب کی نظامت آغا شیرازی نے خوش اسلوبی سے انجام دی معروف شخصیات میں ایسوسی ایشن کے الیکشن کمشنر حسن امام صدیقی اور الیکشن کمیٹی کے ارکان،فاروق عرشی،محمد آ صف،احمد حسن،کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان،سیکرٹری سردار لیاقت،محمود احمد خان، لیلی پروین، سلیم چانڈیو، خورشید حیدر، محمود احمد مودی، آغا خالد، عبدالحمید اسلم، بوہری کمیونٹی کے رہنما زوہب طاہر، غیاث صدیقی، ارشد ملک، صدیق کلاڈیہ ایڈوکیٹ،ڈائریکٹر زاہد شاہ، ذاکر مستانہ، ستارہ زیدی، سپنا غزل، امجد رانا، راشد چوہدری، قیصر مسعود جعفری ، محبوب عالم، فیصل فاروقی، خرم بھٹی، عروسہ علی،آیت شیخ، ثمینہ اسلم، نائیدہ شمیم، فرحان رئیس، اور دیگر موجود تھے
34
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل