ٹی وی چینلز کے سرویز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، شرجیل میمن۔۔۔ 93

ٹی وی چینلز کے سرویز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، شرجیل میمن۔۔۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہمیں صوبوں کی تقسیم قبول نہیں، ٹی وی چینلز کے سرویز سے کیا فرق پڑتا ہے؟پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں، سندھ اسمبلی اس حوالے سے قرارداد منظور کرچکی ہے۔ انہوں نے ایم کیو ایم پر لسانیت پھیلانے کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دوبارہ لسانیت کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کی طرف سے نفرت انگیز باتیں ہورہی ہیں ، اس کے مؤقف پر لوگوں کو تشویش ہے۔ پورے سندھ میں سب کے ساتھ ایک جیسا رویہ ہونا چاہیے ، پیپلز پارٹی آئین کے تحت اپنا کردار ادا کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلز کے سرویز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کسی سروے سے نہ نئے صوبے بنیں گے اور نہ آئین پاکستان تبدیل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جسے سروے کرانے یا اپنے شوق پورے کرنے ہیں، وہ کرتا رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں