سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے انہیں ملاقات کیلئے بلا لیا۔راشد محمود نے اپنی بیماری اور بیروزگاری سے متعلق ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو تیزی سے وائرل ہوگیا۔وائرل ویڈیو کلپ میں اداکار کا کہنا تھا کہ میں5 مہینوں سے مہروں کی تکلیف میں مبتلا ہوں جب کہ ہارٹ کا مریض پہلے ہی تھا، پچھلے 5 مہینوں سے کوئی کام نہیں ہے، میڈیا ہم نے ایجاد کیا، ہم نے دنیا کو بتایا کہ برصغیر میں ڈرامہ کسی کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ساری زندگی ہم نے اس ملک سے، اس کے اقتدار سے جڑ کے زندگی گزاری ہے، لیکن اب تکلیف میں ہیں اور کام بند ہے۔
14
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل