پبلک نیوز میں تنخواہوں میں پندرہ فیصد کٹ لگا دیا گیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ پبلک نیوز انتظامیہ نے مالی بحران سے نمٹنے کیلئے تنخواہوں میں پندرہ فیصد کٹ لگا دیا ہے، جس کا اطلاق رواں ماہ کی سیلری پر ہوگا جو اگلے ماہ ملازمین کو دی جائے گی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ یہ پندرہ فیصد کٹ ایک لاکھ سے اوپر تنخواہوں پر لگایا گیا ہے جس کے حوالے سے تمام ڈپارٹمنٹس کے ہیڈز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔۔۔ پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ ہیڈآفس میں یہ افواہ بھی گرم ہے کہ بہت جلد یہاں بھی چھانٹیاں اور برطرفیاں شروع ہوجائیں گی، ہیڈآفس میں کام کرنے والے ملازمین نے عمران جونیئر ڈاٹ کام کو بتایا کہ افرادی قوت میں مزید کمی یا چھانٹیاں اور برطرفیاں سننے میں آرہی ہے مگر یہاں پہلے ہی افرادی قوت کی بہت کمی ہے اور ایک ایک بندہ کئی کئی کام کررہا ہے۔
134
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل