سینئر صحافی کو دی گئی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے، کے یوجے دستور۔۔۔۔ 119

سینئر صحافی کو دی گئی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے، کے یوجے دستور۔۔۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے میرپور خاص کے ایک گروپ کی جانب سے سینئر صحافی اور کے یو جے دستور کے رکن امداد سومرو کی کردار کشی کئے جانے اور ان پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلی حکام سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، کے یوجے کے صدر نصراللہ چودھری اور سیکرٹری ریحان چشتی نے مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ امداد سومرو کا تعلق تحقیقی صحافت سے ہے اور وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریوں کو نبھاتے ہوئے اپنی تحقیق کی بناء پر خبریں دیتے ہیں لیکن میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ کی جانب سے امداد سومرو پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی کردار کشی کی جا رہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، کے یوجے دستور کے رہنماوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ سینئر صحافی امداد سومرو کو دی جانے والی دھمکیوں کا فوری نوٹس لیکر متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں