دوران بلیٹن کھانسی آنے پر خاتون اینکر آف ائر۔۔۔ 120

دوران بلیٹن کھانسی آنے پر خاتون اینکر آف ائر۔۔۔

نائنٹی ٹو نیوز میں برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے، تازہ واقعہ میں ایک خاتون اینکر کو نیوز بلیٹن کی ہیڈ لائنز کے دوران کھانسی آنے پر آف ائر کردیا گیا جس کے بعد آفیشل گروپ سے بھی ریموو کردیا گیا خاتون اینکر نے اس پر اپنا استعفا دے دیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ پیر کو رات نو بجے کے بلیٹن کے دوران ہیڈلائنز کے دوران خاتون اینکر کو کھانسی آگئی، پینل ہیڈ کو بتانے کے باوجود مائیک بند نہیں کیا گیا اور کھانسی کی آواز آن ائر چلی گئی۔۔جس پر پینل ہیڈ نے مذکورہ خاتون اینکر اور ایک اور خاتون اینکر کو آف ائر کردیا اور گروپ سے بھی نکال دیا، جس پر سینئر اینکر (کھانسی والی) نے اپنا استعفا دے دیا۔۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ دو نئی خاتون اینکر جنہوں نے نیا نیا ادارہ جوائن کیا ہے ان میں سے ایک نے ادارہ چھوڑنے کی ٹھان لی ہے اور جلد ہی وہ بھی ادارہ چھوڑ دے گی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں