پریس کلب کے صدر کا بیٹا فائرنگ سے جاں بحق، دوسرا بیٹا شدید زخمی۔۔ 68

پریس کلب کے صدر کا بیٹا فائرنگ سے جاں بحق، دوسرا بیٹا شدید زخمی۔۔

خاران پریس کلب کے صدر و سابق نیشنل فٹبال کھلاڑی محمد عارف کے دو فرزند زین عارف اور حبیب عارف، اپنے دوست جنید احمد کے ہمراہ کراچی سے کوئٹہ واپس جا رہے تھے ۔ کہ سوراب اور حاجیکہ کے درمیان نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کردی۔۔فائرنگ کے نتیجے میں زین عارف جاں بحق جبکہ حبیب عارف اور جنید احمد زخمی ہوگئے۔ ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ زخمیوں اور جاں بحق زین عارف کو قلات سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے باعث انہیں کوئٹہ منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔زین عارف سابق لیویز ملازم تھے اور علاج کے لیے کراچی گئے تھے۔۔۔دریں اثنا بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر منظور احمد رند ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین ، صدر کوئٹہ پریس کلب عرفان سعید ، جنرل سیکرٹری ایوب ترین ، بی یو جے اور کوئٹہ پریس کلب کی کابینہ و اراکین ایگزیکٹو کونسل نے مشترکہ مذمتی بیان میں سوراب کے قریب صدر پریس کلب خاران کے سینئر صحافی حاجی عارف کے بیٹوں کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ ایک بیٹے زین عارف کی شہادتاور ایک بیٹے کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ پر انتہائی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہےبیان میں حاجی عارف اورمتاثرہ خاندان سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے واقعہ کی شفاف تحقیقات اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں