اینکرز،رپورٹرز کے بیرون ملک دورے، قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار۔۔۔۔ 267

اینکرز،رپورٹرز کے بیرون ملک دورے، قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار۔۔۔۔

سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی نے اپنے رپورٹرز، اینکرز اور مختلف شعبوں کے سربراہان کے بیرون ملک دوروں سے متعلق معلومات دینے سے انکار کرتے ہوئے اسے ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔۔ معروف خاتون صحافی سعدیہ مظہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر انکشاشف کیا ہے کہ ۔۔۔ پاکستان ٹی وی کے اینکرز اکثر آپ کو غیر ملکی دوروں پر سرکاری فنڈز پر سفر کرتے نظر اے ہونگے۔ میں نے ایک ارٹی آئی بھیجی اور پوچھا کہ بتائیں ذرا ان رپورٹرز اور ہیڈز کے بیرونی دوروں پر سرکاری فنڈز سے کتنا پیسہ خرچ کیا گیا۔ اندازہ کیجئے کہ پاکستان ٹی وی کی جانب سے جواب جمع کروایا گیا ہے کہ یہ " انفارمیشن دینے سے قومی سلامتی کو خطرہ ہو سکتا ہے ۔ سعدیہ مظہر نے وفاقی وزیراطلاعات کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ۔۔ تارڈ صاحب یہ تو زیادتی ہے نا اب ، قومی خزانے سے بے دریغ خرچ کریں آپ اور عوام سوال پوچھے تو "قومی سلامتی کو خطرہ " ۔۔ میں اس پر اپنے دلائل جمع کروا چکی ہوں کمیشن میں ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں