159

ایبٹ آباد پریس کلب اراکین کو سات مرلہ کے پلاٹ الاٹ۔۔۔

ایبٹ آباد پریس کلب میں تمام اراکین کلب کو تین لاکھ ڈاؤن پے منٹ پر سات مرلہ کے پلاٹ الاٹ کردیئے گئے۔۔۔قسط کا کوئی چکر نہیں، یہ سارا عمل ڈیڑھ برس میں مکمل ہوا، دو سال کے اندار پینتیس ممبران کو مفت موٹر سائیکل دیئے گئے۔۔ کلب کے خرچے پر پینتیس ممبران عمرے کی سعادت حاصل کرچکے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔۔ ایکسپریس میڈیا گروپ سے وابستہ سینئر صحافی رانا اکرام نے اپنے دورہ ایبٹ آباد پریس کلب کے حوالے سے تحریر کیا ہے کہ ۔۔۔ایبٹ آباد پریس کلب پہنچا تو صدر پریس کلب سردار نوید عالم صاحب ،صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس عاطف قیوم صاحب اور سابق صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس طاہر حسین شاہ صاحب نے پیار بھرا استقبال کیا۔شیشے کی طرح چمکتا دمکتا پریس کلب دیکھ کر دنگ رہ گیا بہت وسیع کیمپس،کیرم روم ،مسجد ،لائبریری،جرگہ ہال،کمپیوٹر روم،کانفرنس روم،خوبصورت ٹیریس،صدر روم ،سیکرٹری روم اور بہت کچھ ۔۔ جو بھی صحافی بھائی آتا پر خلوص جذبے سے گلے ملتا۔۔ سب کے ساتھ طویل نشت ہوئی۔ محترم عاطف قیوم صاحب نے خوشگوار انکشافات کیے بتانے لگے کہ تین لاکھ ڈاؤن پیمنٹ پر سب ممبران کو 7مرلہ کے پلاٹ الاٹ کئے جاچکے ہیں ۔جبکہ قسط کا کوئی چکر نہیں ،یہ سارا عمل ڈیڑھ برس میں مکمل ہوا۔ دو سال کے اندر 35ممبران کو مفت موٹر سائیکل دیے گئے ۔ مزید بتایا کہ کلب کے خرچے پر 35ممبران عمرے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔۔ کلب کی ممبر شب کے لیے کم ازکم بی اے کی شرط ہے۔۔ سرکاری ملازم ،وکیل اور بزنس مین اپلائی نہیں کر سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں