آفس بوائز کی تنخواہیں صحافیوں سے زیادہ۔۔۔

نائنٹی ٹو نیوز انتظامیہ کے عجیب و غریب فیصلے نے تمام ملازمین کو حیران و پریشان  کردیا۔۔ نیوز ڈپارٹمنٹ میں آفس بوائز کی تنخواہیں کیمرہ مین، این ایل ای اور بعض اسائنمنٹ ایڈیٹرز سے بڑھ گئیں۔ پپو کا کہنا ہے کہ نائنٹی ٹو نیوزکے مالک نے ملک میں جاری مہنگائی کو دیکھتے ہوئے ورکرز کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا، ابھی معاملات فائنل ہورہے تھے کہ یہ اپ ڈیٹ سامنے آئی کہ آفس بوائز اور دیگر ہیلپنگ اسٹاف کی تنخواہوں میں تو اضافہ کر دیا گیا ہے، لیکن نیوز کے کسی بھی ملازم کی تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ پپو کا کہنا ہے کہ تنخواہیں بڑھانا یا نہ بڑھانا چینل کے مالک یا چینل انتظامیہ کی صوابدید ہے، لیکن نیوز اسٹاف میں بے چینی اس وقت پھیلی جب انہیں معلوم پڑا کہ باورچی، آفس بوائے، سیکیورٹی گارڈ اور دیگر اسٹاف کی تنخواہیں ان سے زیادہ بلکہ کچھ صورتوں میں دگنی ہیں۔ اس حوالے سے چینل کے پڑھے لکھے ورکرز میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ پپو کے مطابق تنخواہ کم ہونا یا زیادہ ہونا قسمت کی بات ہے، لیکن سفید پوش ملازمین کو اس بات کی پریشانی ہے کہ کس کی کتنی تنخواہ ہے، یہ اب نچلی سطح کے ملازمین کو بھی معلوم ہو چکا ہے، اور ایسے میں بہت سے لوگ شرمندگی کے باعث اپنے ماتحت ورکرز سے بات کرتے ہوئے ہچکچاتے ہیں۔اس حوالے سے ارشاد عارف صاحب سے کم تنخواہوں والے صحافی ورکرز کی خصوصی میٹنگ بھی کرائی گئی تھی، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ پپو کاکہنا ہے کہ چینل مالک کو سب اچھا ہے کی رپورٹ دی جاتی ہے اور ورکرز کی پریشانیاں بتائی ہی نہیں جاتیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں