92 نیوز فیصل آباد ٹی وی اور اخبار کے لگ بھگ 40 ملازمین کی افطاری کے دوران 2 گلاسوں کی جگہ اب درجن بھر گلاس فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ بیوروچیف نے پپو کی خبرکا گہرا اثر لیا اور افطار کے اخراجات 12 سو سے بڑھا کر پورے 25 سو کر دیئے۔ جبکہ سحری کے اخراجات کو 200 سے بڑھا کر 1000 کر دیا۔ اگرچہ یہ بھی خاصے کم ہیں۔ لیکن ٹوٹل 1500 سے تو کافی بہتر ہے۔پپو نے ڈرائیور صاحبان اور انجنیئرز کی آواز کو اٹھایا تو نام نہاد قوانین کے مطابق ڈرائیور اور انجنیئرز گاڑیوں میں بیٹھیں گے جبکہ گاڑیاں اسٹارٹ نہیں ہوگی جیسا قانون اب بدل گیا۔ ڈرائیورز اور انجنیئرز کیلئے اب ائیر کنڈیشنر روم واپس کھول دیئے گئے ہیں۔سہولیات کے فقدان سے تنگ تمام اسٹاف ممبران نے پپو کو ماہ مقدس میں ڈھیروں دعاؤں سے نوازا۔ 92 نیوز فیصل آباد بیورو کی اندرونی کہانیوں کی پردہ کشائی کیلئے پپو کے ساتھ جڑے رہیں۔۔
پپو کی مخبری پر 92نیوز انتظامیہ کا ایکشن۔۔
Facebook Comments