92نیوزسے مزید برطرفیاں۔۔۔

نائنٹی ٹو نیوز میں برطرفیوں کا سلسلہ تاحال رک نہیں پایا، ہر ماہ جیسے ہی آخری ہفتہ آتا ہے چھانٹیوں کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔۔ کراچی بیورو میں یہ عمل گزشتہ تین،چار ماہ سے مسلسل جاری ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی ایچ آر نے اچانک کال کرکے دو  کافی سینئر رپورٹرز کو طلب کیا اور انہیں کرنٹ مہینے سمیت ایک ماہ کی ایڈوانس سیلری دے کر فارغ کردیا۔۔ اس سے پہلے بھی نائنٹی ٹوکراچی بیورو میں کئی سال سے کام کرنے والے رپورٹرز کو اچانک فارغ کردیاگیا۔۔ دوسری طرف یہ حال ہے کہ نئی ہائرنگ بھی کی جارہی ہے۔۔ نادان مشیر اپنے مالکان کو حقائق سے آگاہ نہیں کررہے، بلکہ الٹے سیدھے فیصلے کررہے ہیں، ایک طرف چالیس،پچاس ہزار والے رپورٹر فارغ کررہے ہیں تو دوسری طرف ایک لاکھ پلس والے رپورٹر رکھے جارہے ہیں ۔۔ اسی طرح لاہور ہیڈآفس میں بھی ڈائریکٹر پروگرامنگ ایسے بندے کو رکھا ہے جس سے پرانے چینل  میں استعفا لیاگیا تھا، اس بندے کا پیکیج آٹھ سے دس لاکھ کے درمیان بتایاجاتا ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ چینل کے مالک کو ان معاملات میں ازخود توجہ دینا ہوگی، ورنہ نادان مشیر جس طرح کے فیصلے کرکے اس پر عمل درآمد کررہے ہیں اس سے نہ صرف چینل کی ریپوٹیشن خراب بلکہ چینل مالک کی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں