نائنٹی ٹو نیوز میں کراچی بیورو سے خاتون اینکر سمیت دو رپورٹرز کو اچانک فائر کردیاگیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ نائنٹی ٹونیوزکراچی بیوروسے چار دن کے اندر دو رپورٹر کو یکے بعد دیگرے نکال دیاگیا جو اس ادارے میں اپنے فرائض کو پانچویں سال مسلسل انجام دے رہے تھے۔۔ فائر ہونے والے رپورٹرز میں ایک خاتون رپورٹر بھی ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ نائنٹی ٹو کراچی میں دو ہی لڑکیاں تھیں جن میں سے ایک کو فارغ کردیاگیا ۔۔ جبکہ جسے نکالا گیا اسے کورونا اور لاک ڈاؤن کے دنوں میں بھی پک اینڈ ڈراپ نہیں دی گئی بلکہ اسے کہاجاتا رہا کہ اپنی کنوینس سے آئیں،جب کہ اسے مسلسل تنگ بھی کیاجاتا رہا، لیکن وہ باہمت لڑکی سب کچھ برداشت کرتے ہوئے بھی اپنے فرائض انجام دیتی رہی۔۔ (اب یہ مت سمجھئے گا یہ سب اسی نے بتایا ہے، اس بات کا کراچی بیورو میں سب کو علم ہے،اور ایسی باتیں چھپتی نہیں۔۔علی عمران جونیئر)۔۔ پپو نے سوال کیا ہے کہ جب ادارے میں کسی ایک کو کوئی سہولت دی جاتی ہے تو وہی سہولت دوسرے کو کیوں نہیں ملتی؟؟ کیا فیوریٹ ازم نائنٹی ٹو نیوزمیں بھی چل رہا ہے؟؟( کچھ معاملات ایسے ہوتے ہیں جنہیں علم ہوتے ہوئے بھی نہ لکھنے میں ہی بھلائی ہوتی ہے، اس لئے تھوڑے لکھے کو بہت جانیئے،علی عمران جونیئر)۔۔پپو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ مارننگ شو کرنے والی خاتون اینکر کو بھی ٹیم سمیت فائر کردیاگیا ہے۔۔

