92 News Newspaper Shutdown 40 Workers Fired

92نیوزاخبارملتان ایڈیشن بند،40 ملازمین فائر۔۔

نائنٹی ٹواخبار کا ملتان اسٹیشن بندکردیاگیا۔۔ تمام اسٹاف کو فارغ کردیاگیا۔۔اطلاعات کے مطابق  ملتان میں نائنٹی ٹو کی آج آخری کاپی ہے۔۔بتایا جاتا ہے کہ نائنٹی ٹو انتظامیہ کے ایچ آر ہیڈ اور گروپ ایڈیٹر اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے خود ملتان گئے۔۔نیوزروم اور رپورٹرز سے صاف کہہ دیا کہ اخبار بند کررہے ہیں۔۔ایک سال پہلے اچھے اداروں سے جن ورکرز کو ہائر کیا تھا سب کو بیک جنبش قلم فارغ کردیا گیا۔۔ اطلاعات کے مطابق فائر ہونے والوں میں  ڈیسک کے پندرہ۔۔کمپیوٹر کے دس، سات رپورٹرز اور دیگر اسٹاف ملا کر تعداد چالیس سےپینتالیس بنتی ہے۔۔ریزیڈنٹ ایڈیٹر کو دو ماہ پہلے ہی فارغ کردیاگیا تھا۔۔اس طرح فارغ ہونے پر کئی ملازمین آنسوؤں سے روتے نظر آئے۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں