coverage ke dauran khaton reporter or cameraman par tashaddyd

92نیوزمیں 2خواتین اینکرزسمیت 8 ورکرزکورونا کا شکار۔۔

پپو نے مخبری دی ہے کہ نائنٹی ٹو نیوز میں دو خواتین اینکرز سمیت چھ افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔۔ کورونا کا نشانہ بننے والوں میں دو کیمرہ مین، ایک این ایل ای (پروگرامنگ) ایک ڈی ایس این جی ٹیکنیشین، دو میک  اپ آرٹسٹ اور دو خواتین اینکرز شامل ہیں، یہ وہ خواتین اینکرز ہیں جن نائنٹی ٹو نیوزچینل پر مین بلیٹن کرتی ہیں۔۔جس میں سے  ایک خاتون اینکر لاہور کے ایک اسپتال میں داخل ہیں ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ نائنٹی ٹو نیوز میں صرف فیلڈ اسٹاف کے ہی ٹیسٹ کرائے گئے ہیں، بیوروز میں بھی ٹیسٹ ہوئے ہیں، باقی نیوزڈیسک سمیت کسی اور شعبے میں کام کرنے والوں کا کوئی ٹیسٹ نہیں لیاگیا۔۔ پے درپے کورونا کے مریض سامنے آنے پر چینل میں کام کرنے والے ورکرز میں خوف و ہراس پایاجاتا ہے۔  ورکرز کا کہنا ہے کہ اینکرز اور میک اپ آرٹسٹس کا نیوزروم میں آنا جانا تھا۔۔حالانکہ نیوزروم میں پہلے دن سے ہی سوشل ڈسٹینسنگ رکھی گئی ہے، اور اب ماسک پہننا تو لازمی قرار دے دیاگیا ہے لیکن پھر بھی ٹیسٹ نہ ہونے پر ورکرز کورونا کے خوف میں مبتلا ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں