92 news faisalabad Reporter arrest

92 نیوز فیصل آباد بیورو کا رپورٹر گرفتار

فیصل آباد 92 نیوز کے بیمار بیوروچیف کے چہیتے رپورٹر کو دورانِ کوریج پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس نے چہیتے رپورٹر کو پولیس کو ڈرانے دھمکانے اور فائرنگ کرنے والوں کی سفارش کرنے کے الزام میں حراست میں لیا۔ تھانہ بلوچنی نے رپورٹر کو حوالات میں بند کیا تو رپورٹر نے ہاتھ پاؤں مارتے ہوئے بیمار بیوروچیف کو فون پر تمام روداد سنائی اور ٹی وی پر ٹکرز چلوانے کی درخواست کی، پھر کیا تھا 92 نیوز کے بیوروچیف نے اپنی ذہنی حالت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رپورٹر کا نہ صرف فون سننے سے انکار کیا بلکہ تمام اسٹاف ممبران کو ان سے رابطہ کرنے سے بھی روک دیا۔ رات بھر حوالات میں رہنے کے بعد موصوف کے اہلِ خانہ نے رپورٹر کو رہائی دلوائی، بیمار بیوروچیف نے پریشانی میں مبتلا رپورٹر کی داد رسی کرنے کے بجائے چینل کا نام خراب کرنے کے الزام میں سرزنش کی تو رپورٹر نے فیصل آباد یونین آف جرنلسٹ کا سہارا لیتے ہوئے پولیس کے خلاف مہم چلا دی۔ جہاں صحافیوں کی جانب سے تھانہ بلوچنی کے ایس ایچ او کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں