نائنٹی ٹو نیوز میں برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے، جمعہ کے روز بھی اسائنمنٹ ہیڈ، سوشل میڈیا اور کری ایٹو سے ملازمین کو نکالا گیا، جن میں کیمرہ مین اور دیگر لوگ شامل تھے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ پانچ سال سے ادارے میں اسائنمنٹ ہیڈ کا کام کرنے والے اور ادارے کیلئے دن رات محنت کرنے والے کو ایچ آر نے ڈیوٹی ختم کرکے گھر جانے سے پہلے روک کا کہا کہ کل سے آنے کی ضرورت نہیں۔۔ اسی طرح انٹرنیشنل ڈیسک کے ہیڈ کے بھی استعفے کی خبریں گرم ہیں، جس کا آج کلیئر ہوجائے گا ۔۔پپو کے مطابق سوشل میڈیا سے چار اور کری ایٹو سے بھی ایک ملازم کو فارغ کیا گیا ہے۔۔۔پپو کا کہنا ہے کہ چینل میں مبینہ طور پر انتظامی تنظیم نو، اخراجات میں کمی اور ملازمین کی تنخواہوں میں کٹ لگائے جانے کے معاملات سے ملازمین خوف و ہراس اور ذہنی ٹینشن سے دوچار ہیں۔۔پپو کے مطابق ستمبر کی سیلری ایم سی بی اکاؤنٹ والوں کی ایک لاکھ تک والوں کی جمعہ کے روز آگئیں جو کٹ لگ کر دی گئی ہیں۔۔پپو کا یہ بھی کہنا ہے کہ 92 نیوز کی ڈیجیٹل میڈیا ٹیم نے اپنی کارکردگی اور ادارے کے لیے آمدن پیدا کرنے کو بنیاد بناتے ہوئے ڈیجیٹل شعبے کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کی انتظامیہ سے وابستہ چینل مالک کے صاحبزادےسے تنخواہوں میں اضافے کی درخواست کی تھی۔ تاہم ملازمین کے مطابق اس درخواست کے بعد تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے بجائے پورے چینل کے عملے کی تنخواہوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں، جس کے بعد مبینہ طور پر تنخواہوں میں کٹوتیوں کی کارروائی شروع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق ادارے میں اخراجات کم کرنے کے لیے متعدد انتظامی اقدامات کیے گئے اور کئےجارہے ہیں۔ اس حوالے سے عمران جونیئر ڈاٹ کام پر کچھ عرصہ پہلے ہی بتایا گیا تھا کہ چینل کی ڈی ایس این جی اور ای این جی گاڑیاں گراؤنڈ کردی گئی ہیں۔ رپورٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ کسی بھی خبر، تقریب یا اہم واقعے کی کوریج کے لیے کیمرہ مینوں کو اپنی ذاتی موٹر سائیکل یا گاڑی پر ساتھ لے کر جائیں۔ ادارے کے بڑے نیوز اور پروگرام اسٹوڈیوز کا حجم بھی کم کردیا گیا ۔
15
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل