1,232

92 نیوز فیصل آباد بیورو میدان جنگ بن گیا

فیصل آباد 92 نیوز چینل کا بیمار بیوروچیف ملازمین کیلئے درد سر بن گیا، روزنامہ 92 نیوز اخبار کے ہونہار رپورٹر کی ناک میں دم کر دیا، ایکسائز، ایف بی آر، محکمہ انہار و صحت سمیت مختلف بیٹس  کرنے والے رپورٹر سے منت سماجت کرتے ہوئے استعفا  مانگنے لگا، رپورٹر کی اچھی کارکردگی پر گھی و چینی فروخت مالکان نے ذہنی بیمار بیورو چیف کے سامنے ہونہار رپورٹر کی تعریف کیا کی، بیوروچیف ٹانگ کھنچنے لگا۔ پھر کیا تھا بیمار بیوروچیف نے ذاتی چپقلش کو جواز بنا کر 3 ماہ سے رپورٹر کی نام کے بغیر خبریں بینر ہیڈ لائنز میں لگاتا رہا، ایکسکلیوزو خبروں میں بھی رپورٹر کا نام نہ لکھ کر تذلیل کرتا رہا۔ رپورٹر نے چپ نہ توڑی تو بیمار بیوروچیف ہوچھے ہتھ کنڈوں پر اتر آیا، فیصل آباد کے چیف رپورٹر کو احکامات جاری کیلئے کہ مذکورہ رپورٹر کو رئزان دینے پر منایا جائے، رپورٹر نے ریزان دینے سے صاف صاف منع کر دیا۔ ذہنی مریض بیوروچیف نے مالکان کو جھوٹی شکایات لگا کر رپورٹر کو نکلوانے کی سازش کی مگر اس میں بھی منہ کی کھانا پڑی، مالکان نے بہتر کارکردگی پر رپورٹر کو ایک بار پھر سراہا اور اخبار کا ببر شیر رپورٹر قرار دے دیا۔پپو کے مطابق جب  سازش کام نہ آئی تو بیوروچیف نے رپورٹر کو فیصل آباد سے لاہور کا ٹرانسفر لیٹر تھما دیا۔ ایسے میں مسلسل سازشوں سے تنگ رپورٹر نے لیٹر لینے سے انکار کیا تو بیوروچیف نے گالیاں بکنا شروع کر دی، بس پھر رپورٹر بھی بھپھر گیا۔ اور بیوروچیف کے منہ پر تھپڑ جڑ دیا۔ جس کے بعد بیوروآفس میدان جنگ بن گیا۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں