92 انتظامیہ کا شاہی فرمان،نمائندگان شدید پریشان۔۔

نائنٹی ٹو انتظامیہ نے اپنے رپورٹرز کو مشکل میں ڈال دیا سی او او کی کراچی آمد کے موقع پر نمائندگان کو جمعہ15 مئی 2020 کو کراچی آفس طلب کرلیا ہے ادارے کی جانب سے  نیوز چینل اور اخبار کے رپورٹرز کو لازمی پہنچنے کا کہا گیا ان نمائندگان کو پہلے لاہور ہیڈ آفس سے فون کال گئی اور بعد میں کراچی آفس سے بذریعہ ایس ایم ایس طلب کیا گیا ہے ایس ایم ایس میں نمائندگان کو لازمی دفتر لازمی پہنچنے کے احکامات دئیے گئے ہیں اور کسی بھی قسم کے عذر کو ناقابل قبول قرار دیا گیاہے۔۔لاک ڈائون کے باعث ٹرینوں کی بندش اور پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے نمائندگان کی اکثریت شدید پریشانی سے دو چار ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے ادارے کی انتظامیہ کو اپنی مجبوری سے بھی آگاہ کیا ہے لیکن انتظامیہ نمائندگان کی ایک سننے کو تیار نہیں جبکہ بعض نمائندگان انتظامیہ کے شاہی فرمان کی حکم عدولی کرنے کے لئے بھی تیار ہیں خواہ اس کے لئے انہیں نمائندگی سے ہاتھ ہی کیوں نہ دھونے پڑیں پپو کے مطابق نائنٹی ٹو انتظامیہ نے نہ تو لاک ڈائون کا خیال کیا اور نہ ہی رمضان المبارک کا بلکہ عین یوم علی کی شہادت کے روز اکیسویں رمضان کو سی او او سے ملاقات کے لئے طلب کرلیا جس سے بیشتر نمائندگان میں اشتعال پایا جاتا ہے۔یہ  پیغام ایس ایم ایس کے ذریعے نمائندگان کو دیا گیا ہے۔۔۔محترمی،آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کراچی آفس میں ایک ہنگامی اور اہم میٹنگ جمعہ 15 مئی 2020 کو کراچی آفس میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں محترم سی او او صاحب آپ سے ملاقات کریں گے، آپ کو تاکید کی جاتی ہے کہ آپ مورخہ 15مئی 2020ء صبح 11بجے کراچی پہنچ جائیں، اس حوالے سے کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں