8th Wage Board Meeting drop scene

صحافیوں کے ساتھ مذاق ،آٹھویں ویج بورڈ کے متفقہ عبوری ایوارڈ کا اعلان۔۔

اخباری ملازمین کے لیے آٹھویں ویج بورڈ کے متفقہ عبوری ایوارڈ کا اعلان کر دیا گیا۔آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کا چوتھا اجلاس ویج بورڈ کے چیئرمین جسٹس حسنات احمد خان کی صدارت میں آج بدھ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔دو

اپریل 2019ء کو منعقد ہونے والے گذشتہ اجلاس میں اخباری ملازمین کے نمائند وں نے مطالبہ کیا تھا کہ عبوری ایوارڈ ہی منظور کیا جائے اور ا صرار کیا تھا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اخرجات کے باعث اخبارات کے ملا زمین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ آجر وں کے نما ئندگان نے واضع کیا کہ اخباری صنعت کو

دگرگو ں حالات کا سامنا ہے۔تاہم اس مسئلہ پر کافی بحث کے بعد اخبارات کے ملازمین کے لیے فریقین میں عبوری ایوارڈ پر عمومی اتفاق ہو گیا دونوں فریقین نے طویل مذاکرات کے بعد اخباری ملازمین کی اجر توں کے سلسلہ میں نیوز پیپر ایمپلا ئیز ( ملازمتی شر ائط) کے ایکٹ 1973ء کی دفعہ 16 کے ضمن میں متفقہ عبوری ایوارڈ کی منظوری پر اتفا ق کیا اور جس کے بعد بورڈ کے تمام اراکین نے عبوری ایوارڈ کی منظوری کے معاہد ہ پر دستخط کئے ۔جوکہ در ج ذیل ہے۔

i۔میٹر وپولیٹن کٹیگری ’’اے میں شامل کے اخبارات کے ملازمین کے لیے

( اے )گریڈ سپیشل اور اس سے بالا8000روپے ماہانہ

(بی )گریڈ Iتا 6500/.IVروپے ماہانہ

( سی) گریڈ تا 5000/.VIIIروپے ماہانہ

ii۔میٹر وپولیٹن کیٹگریB میں شامل تمام اخبارات میٹر وپولیٹن Aکیٹگری کے لیے متفقہ مذکورہ بالا رقم کے 50 فیصد کی شرح سے ادا کریں گے۔

iii۔علاقائی کیٹگری میں شامل اخبارات کیٹگریA کے لیے متفقہ مذکورہ بالا رقم کے 35فیصد کی شرح سے ادا کریں گے

ivکیٹگریA میں شامل تمام نیوز ایجنسیاں اسی شرح سے ادا کریں گی جس شرح کی میٹر وپولیٹنA کیٹگری کے اخبارات کے ضمن میں اجازت دی گئی ہے۔

v۔کیٹگری B میں شامل تمام نیوز ایجنسیاں A کیٹگری کی نیو ز ایجنسیوں کے 50فیصد کی شرح سے ادا کریں گی

vi۔کیٹگری B میں شامل نیو ز ایجنسیاں کیٹگری A کے 50فیصد کی شرح سے ادا کریں گی۔

vii۔اجر توں میں عبوری اضافہ یکم جنوری 2019ء سے مو ثر ہو گا۔

viii۔ مذکورہ بالا اتفاق رائے کے نتیجہ میں اخباری ملازمین کی اجر توں میں عبوری اضافہ کی جوشرحیں ہیں وہ بورڈ کے حتمی ایوارڈ میں ایڈ جسٹ کئے جانے سے مشر وط ہوں گی۔

ix۔ایسوسی ائیٹڈ پر یس آف پاکستان کے مینجنگ ڈائر یکٹر کی آسامی سپیشل گریڈ کی کیٹگری میں سمجھی جائے گی۔

x۔تمام اخبارات موجو د ہ دوطر فہ عبوری ریلیفوں میں ایڈ جسٹمنٹ کے ذریعے عبوری ریلیف ادا کریں گے۔ یا عبوری ریلیف کو ایڈ جسٹ کرنے والی عارضی ادائیگیاں کریں گے اورضرورت کے تحت اگر کوئی ہو تو ادا ئیگیوں کے بیلنسز بھی ادا کریں گے

xi۔اخباری اداروں کی طر ف سے پہلے سے ہی ریلیف دے دئیے جانے کی صورت میں عبوری ایوارڈ اور فیصلہ میں دی گئی شرح سے زائد ادا کرنے پر مذ کورہ ادا رے مذکورہ زائد عبوری ریلیف مستقبل میں بھی ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے اوریہ فوری عبوری ایوارڈ سے قطع نظر ہوگی۔

xii۔یہاں7و یں ویج بورڈ کے ماسوا یہ عبوری ایوارڈ آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ /فیصلہ تک نا فذ العمل رہے گا ۔ جوکہ اخبارات کے ملازمین کی ( ملا زمتی) شرائط کے ایکٹ 1973ء کی دفعہ (2)11کے تحت ہے

xiii۔تمام اخباری ادارے خواہ اے پی این ایس کے رکن ہیں یا نہیں وہ فیصلہ کی روشنی میںطے شدہ اورمتفقہ طور پر بنائے گئے فارمولا کے تحت عبوری ریلیف اداکریں گے۔

xiv ۔ یہ کہ وفاقی کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتیں اور دیگر نیم حکومتی ادارے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اشتہارات صرف انہی اخبارات کو جاری کئے جائیں جو ویج بورڈ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہوں

xv۔یہ بھی سفارش کی جاتی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکو متیں اشتہارات کے بنیادی نر خوں میں صارفین کے لیے قیمتوں کے اشا ریہ کی شرح کے مطابق اضافہ کریں ۔

xvi۔ فریقین کے درمیان اس بات پر اتفا ق ہوا ہے کہ آٹھویں ویج بورڈ کے چیئرمین بھر پور سفا رش کریں گے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طر ف سے اخباری اداروں کے جو اشتہارات جاری کئے گئے ان کی واجب الا ادا رقوم موجودہ مالی سال کے اختتام پر یا اس سے قبل قانون یا قواعد و ضوابط کے مطابق ادا کرئیے جائیں ۔

بور ڈ کے آئندہ اجلاس 19اور 20اپریل کو بالتر تیب کو ئٹہ اور کراچی میں ہوں گے ۔آج کے اجلاس میں اس بات کا بھی عزم کیا گیا کہ دونوں فریقین اپنے خر چ پر حلفیہ بیانات بھی دیں گے اس کے علاوہ آجر وںاپنے نمائند ے کے متعلقہ اخباری ادارہ کے مالکان کو ان علاقوں میں اجلاس بارے بتائیں اور اس اجلاس کی کارروائی کے بارے میں تبائیں گے تاکہ وہ بھی مذکورہ کا رروائی میں حصہ لے سکیں ۔

چیئرمین نے اجلاس کے شر کاء کا شکر یہ ادا کیا ۔ اجلاس میں چیئرمین بورڈ کے علاوہ جن حضرات نے شرکت کی ۔ ان میں اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون، سیکرٹری جنرل اے پی این ایس سرمد علی، مجیب الرحمن شامی ( روزنامہ پاکستان)ناصر چشتی روزنامہ جنگ،بخت زادہ یوسفزئی ( روزنامہ آئین) پشاور ، شعیب الدین ( پی ایف یو جے رکن

( ورکرز) پی ایف یو جے ( دستو ر) کے رکن محمد نواز رضا، پی ایف یو جے بلو چستان کی ایگز یکٹو کونسل کے رکن شہزاد ہ ذوالفقار اور ویج بورڈ کے سیکرٹری وسیم عبا س شامل تھے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں