80 percent foreign content on Filmazia

فلم ایزیا پر 80 فیصد غیرملکی مواد۔۔۔

سپریم کورٹ نے ٹی وی چینلز پر غیر ملکی مواد دکھانے سے متعلق کیس کی سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔سپریم کورٹ میں ٹی وی چینلز پر غیر ملکی مواد دکھانے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف پیمرا کی اپیل پر سماعت کے دوران پیمرا کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالتی حکم پر غیر ملکی مواد دکھانے پر پابندی عائد کی لیکن ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کردیا۔ فلمیزیا چینل 65 فیصد اور بعض اوقات 80 فیصد غیر ملکی مواد دکھاتا ہے۔چینل کے وکیل نے کہا کہ فلمیزیا نیوز نہیں تفریحی چینل ہے ، یہ کوئی پراپیگنڈا بھی نہیں کرتا ۔چیف جسٹس نے کہا لیکن یہ ہماری تہذیب کو خراب کر رہا ہے ، ٹی وی چینلز کو بھارتی مواد دکھانے کی اجازت نہیں دیں گے، پی بی اے کے وکیل نہیں آئے ، انہیں سنے بغیر فیصلہ نہیں کرسکتے۔ چیف جسٹس نے کیس کی سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں