سندھی اخبار کے 70 ملازمین بے روزگار۔۔

سندھی زبان میں شائع ہونے والا روزنامہ سوب کو حیدرآباد سے کراچی منتقل کردیاگیا جس کی وجہ سے ستر سے زائد صحافی اور کارکنان بے روزگار ہوگئے۔۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ اخبار سندھ کی حکمران جماعت کی قیادت کا اخبار ہے، اخبار کی تیاری اور پرنٹنگ کا تمام سیٹ اپ کراچی منتقل کیا جاچکا ہے جب کہ ایک اردو اخبار نکالنے کیبھی تیاریاں کی جارہی ہیں۔حیدرآباد یونین آف جرنلٹس حیدرآباد نے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ۔۔مالکان اپنے مالی مفادات کے لئے موقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ،ٹی وی چینلز اور انگریزی اردو سندھی اخبارات سے چھانٹی کی جا رہی ہے تنخواھیں 8 ماہ سے بند کر دی گئی ہیں ان میں 40سے 50فیصد کٹوتی بھی کی گئی ہے، جبری بر طرفیوں کا عمل جاری ھے، حکومت اور میڈیا ماکان گٹھ جوڑ کر کے صحافیوں اور کارکنوں کا معاشی قتل عام کر رھے ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں