arshad shareef ke khilaaf koi muqadma nahi | Fia

49 صحافیوں کے خلاف سائبرکرائم کے مقدمات درج۔۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 49 صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزام تراشی کرنے والے صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے خلاف شواہد کی بنیاد پر مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ریاستی اداروں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف شواہد کی بنیاد پر سخت ایکشن لیا جائے گا، سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزام تراشی کرنے والے سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ڈان نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جن افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ان میں کالم نویس عمار مسعود، صحافی اعزاز سید، اسد طور، ابتیاہم افغان، مرتضیٰ سولنگی اور عمر چیمہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ مذکورہ سوشل میڈیا صارفین کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں