365 نیوزکے ڈائریکٹر نیوز مستعفی، ایک نیوز جوائن کرلیا۔۔

تھری سکس فائیو کے ڈائریکٹر نیوز نے استعفا دے دیا وہ اب ایک نیوز بطور ڈائریکٹر نیوز جوائن کررہے ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ تھری سکس فائیو کا ہیڈ آفس چونکہ لاہور سے کراچی شفٹ ہونے کی تیاریاں ہیں ، ڈائریکٹر نیوز بھی کراچی شفٹ ہونا چاہ رہے تھے لیکن کچھ ایسے عوامل سامنے آگئے جن کی وجہ سے اب انہوں نے اپنا ارادہ تبدیل کرلیا اور ادارہ چھوڑنے کا ترجیح دی۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ وہ یکم اپریل سے ایک نیوز بطور ڈائریکٹر نیوز جوائن کررہے ہیں، تھری سکس فائیو سے پہلے انہوں نے ایک طویل عرصہ تک ایکسپریس نیوز پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کی تھیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں