روہی ٹی وی چھتیس ملازمین اچانک برطرف۔۔۔
جنوبی پنجاب کی صحافت کیلئے آج کا دن انتہائی ناخوشگوار تھا، جہاں روہی ٹی وی کی نئی انتظامیہ نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا معاشی قتل عام کرتے ہوئے کچھ دیر پہلے ایک ہی حکم ناممے سے چھتیس صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو بغیر کوئی وجہ بتائے اچانک برطرف کردیا۔ برطرف کئے جانے والوں میں چار کیمرہ پرسن، دو اسائنمنٹ ایڈیٹرز، نو رپورٹرز، دو اینکرز، پانچ این ایل ایز اور دیگر شعبوں سے وابستہ میڈیا کارکن شامل ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ نئی انتظامیہ نے ملتان آفس بھی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ روہی ٹی وی کی نئی انتظامیہ کی جانب سے یہ صرف چھتیس ملازمین کی برطرفی نہیں بلکہ درجنوں خاندانوں کے گھروں کے چولہے بجھانے اور جنوبی پنجاب کی صحافت پر کاری ضرب ہے۔۔
پپو کا مزی کہنا ہے کہ آج رات دس بجے کے قریب چینل انتظامیہ کی جانب سے ایڈمن افسر نے آفیشل واٹس ایپ گروپ میں برطرف کئے جانے والے ملازمین کے ناموں کی فہرست شیئر کرتے ہوئے میسیج لکھا کہ ۔۔ مندرجہ ذیل ملازمین کو ادارے نے ملازمت سے فارغ کر دیا ہے یہ لوگ جن کے پاس ادارے کی سم ہے کارڈ ہے یا فیول کارڈ ہےواپس کر دیں تمام لوگ اپنے کلیرنس کروائیں جو نہیں کروائے گا اس کی سیلری روک لی جائے گی۔ پپو نے ملتان پریس کلب سمیت صحافتی تنظیموں سے اس واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔