ہم نیوز سے تیس ورکرز فارغ۔۔۔

ہم نیوزکے بارے میں عمران جونیئر ڈداٹ کام کی پیش گوئی پوری ہونا شروع ہوگئی۔۔ ہم نیوزانتظامیہ نے تیس سے زائد ورکرز کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔۔جس میں سے پندرہ کو کہاگیا ہے آپ کو نکالاجارہا ہے جب کہ پندرہ سے زائد کو کہاگیا ہے کہ وہ اپنا استعفا جمع کرائیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اس وقت ہم نیوز میں ایک سندھی گروپ بھی وجود میں آگیا ہے جسے اس فائرنگ میں بالکل نہیں چھیڑا گیا۔۔ جب کہ ان تیس سے زائد لوگوں کو نکالنے سے پہلے مارننگ اور ایوننگ شفٹ انچارجز سے ایسی لسٹ مانگی گئی تھی جس میں کام کرنے والوں سے متعلق بہترین کام کرنے والا، ایوریج اور ناکارہ کی کٹیگری بنائی گئی تھی۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت پورے چینل کو ایک نان پروفیشنل ،نان جرنلٹس بندے نے ہائی جیک کیا ہوا ہے، جس کے فیصلے حتمی تصور کئے جاتے ہیں اور مالک صاحب کو وہ بندہ مشورےکے نام پر اپنا فیصلہ تھوپ دیتا ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا کو نیوزروم کے ساتھ شفٹ کردیاگیا ہے۔۔پپونے ہم نیوز کے ایسے تمام ورکرز جن کو انتظامیہ نے نکالنے کا کہا ہے مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی طور پر ریزائن نہ دیں اور اگر ہم نیوز انتظامیہ انہیں فارغ یا برطرف کرے تو فوری طورپر اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے کاؤنٹر پر پہنچ کر اپنے تمام ڈاکومنٹس جمع کرائیں تاکہ ان کے لئے قانونی جنگ لڑی جاسکے۔۔پپو نے سلطانہ آپا سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہم نیوزکو بول بننے سے روکیں شاید ان کے علم میں نہ ہو لیکن پپوآپ کو آگاہ کررہا ہے کہ جب اس چینل کی لانچنگ کی گئی تھی تو باہمی مشورے سے جتنے افراد کی ہائرنگ کی منظوری ہوئی تھی ندیم رضا اس کا نصف ہی کرسکے تھے، جس کے بعد لانچنگ کے ایک دو ماہ کے اندر ہی کافی لوگ آپ نیوز اور پبلک نیوز سوئچ کرگئے تھے اس طرح ابتدائی ہائرنگ کے اوسط پینتالیس فیصد سے بھی نیچے آگیا تھا لیکن اب اس طرح درجنوں کی تعداد میں لوگ نکالے گئے تو کسی اور چینل سے اتنی دور شہراقتدار میں لوگ آنے سے کترائیں گے کیونکہ انہیں علم ہوگا کہ انکی جاب کی کوئی گارنٹی نہیں، پتہ نہیں انہیں کب نکال دیا جائے،،

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں