تین ماہ گذرنے کے باوجود صحافی عزیز میمن کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے۔۔شہید صحافی کے بھائی عبدالحفیظ میمن نے کراچی پہنچ کر سندھ جرنلٹس کونسل کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔۔ ملاقات میں سندھ جرنلٹس کونسل کے صدر غازی جھنڈیر، سینئر نائب صدر منور عالم، شبیر لاشاری، سنجے سادھوانی، کے ایم عباسی اور خاورحسین شامل تھے۔۔سندھ جرنلٹس کونسل نے مقتول صحافی عزیز میمن کے بھائی سے ملاقات میں تین ماہ کا عرصہ گزرجانےکے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، ایس ایس پی نوشہروفیروز کی جانب سے صحافی کے قتل کیس کی آڑ میں گرفتاریوں اور رہائی کے عوض مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی رشوت خوری کی بھی مذمت کی۔۔ سندھ جرنلٹس کونسل نے شہید صحافی کے بھائی کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سندھ کی سطح پر احتجاجی تحریک شروع کرنے کے لئے عید کے بعد سندھ جرنلٹس کونسل کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔۔
تین ماہ ہوگئے،صحافی کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے۔۔
Facebook Comments
