twenty four news ki gaari par hamla 286

24  نیوزکی بحالی جاری رہے گی؟ فیصلہ 15 جولائی کو۔۔

لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سےنجی ٹی وی24نیوز کی بندش کیخلاف حکم امتناعی میں 15جولائی تک توسیع کردی۔ عدالت نے پیمرا کے وکیل کو آئندہ سماعت پر بحث کیلئے طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کی جانب سے لائسنس بحالی کی درخواست پر سماعت جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کی ۔ نجی نیوز نیٹ ورک نے پیمرا کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔واضح رہے کہ پیمرا نے لائسنس کٹیگری کو ایشو بناتے ہوئے ٹوئنٹی فور چینل کے لائسنس کی معطلی کا حکم دیا تھا۔۔ پیمرا کا کہنا ہے کہ ٹوئنٹی فور نے لائسنس ویلیو ٹی وی کے نام سے لیا اور اس کی کٹیگری نیوز کی نہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں