ٹوئنٹی فور نیوز حیدرآباد کے ایک رپورٹر نے انتظامیہ سے خبریں رکوانے کے لئے انوکھی فرمائش کردی پپو کا بتانا ہے کہ لاہور کے ایک اردو چینل کی جانب سے مسلسل حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کو ٹارگٹ کیا جارہا تھا اور وہ خبریں چلاکر خود ہی انتظامی افسر کو واٹس ایپ کرتے ابتدا میں افسر نے سب کچھ نظر انداز کیا پھر جب ان سے پوچھا کہ کیا چاہیے آپکو کیوں ٹارگٹ کررہے ہیں؟؟ تب رپورٹر نے انوکھی فرمائش کردی کہ انہیں سیمنٹ کی بوریاں اور ریتی چاہیے جس کا جواب اسے کچھ یوں ملا کہ وہ انتظامی امور چلارہے ہیں کوئی تعمیراتی کمپنی نہیں۔۔رپورٹر یہ کرارا جواب سن کر کھسیانا ہوکر رہ گیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اس رپورٹر کا وتیرہ ہے کہ اس کے چینل پر کسی بھی سرکاری افسر کا محکمے کی خبر چلتی ہے تو یہ خود ہی ان کو واٹس ایپ پر کلپ بھیجتا ہے لیکن افسران پھر بھی اسے لفٹ نہیں کراتے۔۔۔

