twenty four news ki gaari par hamla

24 نیوز کے محسن نقوی کے خلاف مقدمہ درج۔۔

لاہور میں تھانہ قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں ٹوئنٹی فور نیوزکے مالک اور چیف ایگزیکٹیو محسن نقوی کے خلاف توہین صحابہ کرام کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔۔ ایف آئی آر نمبر چھ سو ستانوے بٹا دوہزار بیس میں درج متن کے مطابق یواے ٹی سوسائٹی کے شہری خالد محمود نے مدعی کے طور پر پولیس کو بتایا کہ تیس اگست دوہزار بیس کو دوپہر ایک بجکر چھ منٹ پر کراچی میں دوران نماز ظہر ڈاکٹر تقی جعفر نے عربی زبان میں دعا کراتے ہوئے صحابہ کرام حضرت ابو سفیان  اور حضرت امیرمعاویہ رضوان اللہ تعالی عنہم اجمعین کے خلاف گستاخانہ کلمات ادا کئے جو ٹوئنٹی فور نیوزچینل نے براہ راست نشر کئےاور میڈیا کے ذریعے فرقہ واریت کو پھیلایا لہذا محسن نقوی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ محسن نقوی اس سارے معاملے سے بے خبر تھے، وہ یوم عاشور پر لاہور میں کربلا گامے شاہ میں مصروف تھے انہیں علم ہی نہیں تھا کہ ٹوئنٹی فور نیوزچینل کی اسکرین پر کیا چلا اور کیا چل رہا ہے۔۔ پپو کے مطابق چونکہ محسن نقوی ٹوئنٹی فور چینل کے کرتا دھرتا ہیں اس لئے مقدمہ میں انہیں ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں