twenty four news ki gaari par hamla

ٹوئنٹی فور نیوز کی نشریات بحال کرنے کا مطالبہ۔۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے چینل 24 نیوز کا لائسنس معطل کرنے اور آپریشن بند کرنے پر اس کے ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے ۔ صحافیوں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) اور پاکستان میں اس کی نمائندہ تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے ) نے چینل 24 نیوز کے لائسنس کی معطلی کی مذمت کرتے ہوئے پیمرا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی نشریات بحال کروائے ۔ آئی ایف جے کے مطابق چینل بند ہونے کے باعث اس کے 700 ملازمین کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے جبکہ کورونا وائرس کی عالمی وباء ، ملازمتوں اور تنخواہوں میں کٹوتیوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں سے پہلے ہی میڈیا ورکرز مشکلات کا شکار ہیں ۔ اپریل 2019ء میں وزیراعظم سےمتعلق رپورٹ پر بھی مذکورہ چینل اور اس سے منسلک دیگر چینلز کی نشریات بند کردی گئی تھیں۔ پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم کا کہنا ہے کہ پیمرا کی جانب سے چینل 24 نیوز ایچ ڈی کی سیاسی بنیادوں پر بندش سے کورونا وائرس کی وباء کے دوران سیکڑوں ملازمین کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں