phase two ka ifteta marium nawaz khud karen 119

صحافی کالونی لاہور میں دوسو ڈسٹ بنزز نصب۔۔۔۔

ستھرا پنجاب اتھارٹی کی جانب سے صحافی کالونی لاہور میں کوڑا کرکٹ کی بروقت کولیکشن کے لیے 200 اسمارٹ ڈسٹ بنز نصب کر دیے گئے ہیں، جن کا افتتاح صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارشد انصاری نے کہا کہ ستھرا پنجاب اتھارٹی کی جانب سے صحافی کالونی میں 100 فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کی جا رہی ہے، جس کے لیے گھروں کے باہر اسمارٹ بنز نصب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔صدر لاہور پریس کلب نے صحافی کالونی کے مکینوں سے اپیل کی کہ ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام اور علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے کوڑا کرکٹ کو ادھر ادھر پھینکنے کے بجائے مخصوص کیے گئے ڈسٹ بنز میں ہی ڈالیں۔ تقریب میں موجود صحافیوں اور کالونی کے رہائشیوں نے بھی ستھرا پنجاب اتھارٹی کے اس اقدام کی تعریف کی اور اسے علاقائی صفائی کے لیے ایک بہترین کاوش قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں