مورخہ 5 مئی کو اینکا کے وفد جن میں صدر رضوان انور، ممبر گورننگ باڈی پریس کلب فرقان الہیٰ اور سابق صدر اینکا وحید بٹ نے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سے ملاقات کی جس کا مقصد الیکٹرانک میڈیا میں کام کرنے والے کورونا کے شکار کیمرہ مینوں اور انکی فیملی کے علاج معالجے کے حوالے سے درپیش معاملات کا جائزہ لیا گیا اینکا کے وفد کو صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری صاحب نے اس بات کی مکمل یقین دہانی کروائی کے کوئی بھی کیمرہ مین جو کرونا کا شکار ہوا ہو خواہ وہ پریس کلب کا ممبر ھے یا نہیں اس کے علاج کے میں کوئی کسر یا کمی نہیں چھوڑی جائے گی ان کو بہتر سہولیات کے لیے میو ہسپتال میں داخل کروا کر ان کا علاج کروایا جائے گا۔۔ ساتھ ہی ارشد انصاری صاحب کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کے جو بھی کیمرہ مین اس وبا کا شکار ہیں انکی جرنلسٹ سپورٹ فنڈز کے ذریعے مالی معاونت بھی کی جائے گی اور انکے گھر گفٹ پیک بھی بھجوائے جائیں گے۔اینکا کے صدر رضوان انور نے اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب کا شکریہ ادا کیا کے انھوں نے اس وبائی کیفیت میں کیمرہ مینوں کو تنہا نہیں چھوڑا۔ اور صدر پریس کلب کو بتایا کے اینکا اپنے دو سو سے زیادہ کیمرہ مین اور انکی فیملیز کو راشن گفٹ پیک دے چکی ھے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔جبکہ اینکا اور صدر پریس کلب نے آئندہ بھی مل کر اپنے صحافی دوستوں کی خدمت کرنے کا اعادہ کیا۔
2 سوکیمرہ مینزکو راشن گفٹ پیک پہنچادیا، صدراینکا
Facebook Comments
