منگل کی شب دو خواتین اینکر نے اپنا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی خوشخبری سوشل میڈیا پر اپنے فالورز کو دی۔۔ اے آر وائی نیوز سے وابستہ خاتون اینکر ماریہ میمن نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہے جس پر وہ اور اللہ کا شکر ادا کر رہی ہیں۔خیال رہے کہ پیر کے روز اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد آفس میں 8 لوگوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دفتر بند کرکے باقی سٹاف کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔ماریہ میمن نے ٹیسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اے آر وائی اسلام آباد میں کورونا کے بہت سے کیسز آنے کے بعد وہ اپنا ٹیسٹ کرواکے گھر پہنچی ہیں ، ان کا نتیجہ 24 گھنٹے میں آئے گا۔ ” مجھے کورونا کی کوئی علامت نہیں اس لیے امید ہے کہ سب ٹھیک ہوگا۔دریں اثنا کے ٹوئنٹی ون کی خاتون اینکر ردا سیفی کا بھی کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جس پر انہوں نے دعائیں کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔۔
2 خواتین اینکرز کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔۔
Facebook Comments
